کیچ: مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک

337

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کر دیا۔

فائرنگ کا واقعہ تمپ میں کوہاڈ کے مقام پر پیش آیا ہے۔پولیس کے مطابق گذشتہ شب کوہاڈ میں نہنگ ندی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص ہلاک کردیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت قریش ولد الہی بخش سکنہ کوہاڈ تمپ کے نام سے ہوئی ہے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکا۔