کیچ کے علاقے ہوشاب اور گردونواح کے علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام کا گریڈ اسٹیشن کے سامنے شدید احتجاج، سی پیک شاہراہ پر دھرنا دے کر بند کرنے کا فیصلہ۔
ہوشاپ اور نواحی علاقوں میں بجلی کی مسلسل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف منگل کو اہل علاقہ نے گریڈ اسٹیشن ہوشاپ کا گھیراؤ کرکے شدید احتجاج کیا اور کیسکو حکام کے خلاف نعرہ بازی کی۔
مظاہرین نے کہا کہ ایس ای کیسکو جھکرانی کی تمام شرائط و ضوابط اور 10 لاکھ جرمانہ پورا کرنے کے باوجود ہوشاپ میں مسلسل لوڈشیڈینگ کی جاری ہے اگر آج رات تک شرائط کے مطابق بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو نہیں پایا گیا تو کل بدھ سے سی پیک شاہراہ پر دھرنا اور گریڈ اسٹیشن ہوشاپ سے پنجگور کی بریکر کو غیر معینہ مدت کےلیے بند کیا جائے گا۔