کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد کی پہاڑی چوٹی سر کرنے کے دوران مقامی کوہ پیما جاں بحق ہوگیا۔
انتظامیہ کے مطابق پہاڑی پر چڑھنے کے دوران آکسیجن ختم ہونے کے باعث کوہ پیما جاں بحق ہوا، پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیموں نے لاش نکال کر سول اسپتال منتقل کردی ہے۔
ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔