کراچی: نجی کمپنی کے اہلکاروں پر حملہ، ایس پی اے نے ذمہ داری قبول کرلی

680

سندھ کے مرکزی شہر کراچی میں نجی کمپنی کے اہلکاروں کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ سندھی مسلح تنظیم سندھو دیش پیپلز آرمی نے قبول کرلی۔

کراچی کے علاقے کورنگی چمڑہ چورنگی پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے نجی کمپنی کے اسٹاف کو لیجانے والی وین کو روک کر فائرنگ شروع کردی۔

حملے میں جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی۔

دریں اثناء سندھی مسلح تنظیم سندھو دیش پیپلز آرمی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ ترجمان سوریھ سندھی نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایس پی اے کے سرفروشوں نے پنجابی آباد کے کمپنی کے اہلکاروں کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا۔

سوریھ سندھی نے کہا کہ حملے میں مذکورہ کمپنی کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ قابض پاکستانی فوج کی سرپرستی میں سندھ میں آباد کاری کیخلاف ہماری مزاحمت جاری رہیگی۔