پی ایس جی نے میسی کو دو ہفتوں کے لئے معطل کردیا

200

اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین ( پی ایس جی ) نے اجازت کے بغیر سعودی عرب کا دورہ کرنے پر دو ہفتوں کے لیے معطل کر دیا۔

سٹار فٹبالر میسی چھٹیاں منانے کے لئے فیملی کے ہمراہ سعودی عرب میں موجود ہیں۔ کلب کے مطابق دو ہفتے کی معطلی کے دوران میسی نہ ہی کلب کے کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس کرسکتے ہیں اور نہ ہی انہیں کسی میچ میں شرکت کی اجازت ہو گی۔

میسی نے پی ایس جی کی جانب سے کھیلتے ہوئے 71 میچز میں31 گول کیے ہیں اور ان کا کلب کیساتھ معاہدہ رواں سال ختم ہو گا۔

کلب کی جانب سے میسی پر سعودی عرب میں سیاحت کے سفیر کے طور پر ذمہ داری نبھانے پر بھی جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ عالمی شہرت یافتہ فٹبالر سعودی وزارت سیاحت کے پروموشنل برانڈ وزٹ سعودی کے سفیر ہیں۔