بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے چوبیس مئی کو شام آٹھ بجے پنجگور کے علاقے گچک میں کرک ء ڈل کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک یہ حملے جاری رہیں گے۔