پنجگور و خضدار حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی ایل ایف

584

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے پنجگور میں نارکوٹیکس تھانے پر دستی بم حملہ اور گریشہ میں یوفون ٹاور کو نذر آتش کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سرمچاروں نے پنجگور کے مرکزی شہر چتکان میں تار آفیس کے علاقے میں گزشتہ شب نارکوٹیکس کے تھانے پر دستی بم سے حملہ کیا۔ دستی بم تھانے کے اندر گرا جس سے دو اہلکار زخمی ہوئے اور دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ خضدار کے علاقے گریشہ میں سرمچاروں نے چیل کے مقام پر قائم دشمن فوج کی سہولت کے لیے موجودیو فون کے ٹاور کو نذر آتش کر کے مشینری کو نذر آتش کیا ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔