پاکستان: موبائل ڈیٹا سروسز بحال، اہم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی برقرار

203

پاکستان میں موبائل ڈیٹا سروسز کو جمعہ کو رات گئے بحال کر دیا گیا تھا لیکن ایک دن بعد بھی اہم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی محدود رہی۔

سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی گرفتاری کے بعد حکومت نے 9 مئی کو موبائل انٹرنیٹ کو بند اور ٹوئٹر، فیس بک اور یوٹیوب کو بلاک کر دیا تھا۔

چار دن بعد جمعہ کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو پابندیاں ہٹانے کا حکم دیا تھا۔‎موبائل انٹرنیٹ سروسز رات 10 بجے کے قریب دوبارہ بحال ہوئی تاہم ٹوئٹر اور سوشل میڈیا کی دیگر ویب سائٹس ناقابل رسائی رہیں۔

ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے حکام کے مطابق ٹوئٹر پر سے پابندی نہیں ہٹائی گئی کیونکہ وزارت نے پی ٹی اے کو پلیٹ فارم نہ کھولنے کی ہدایت کی تھی۔