پاراچنار: فائرنگ کے واقعات میں 8 اساتذہ ہلاک

285

پاکستان کے قبائلی علاقے اپر کرم میں ہائی اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 7 اساتذہ ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے اسکول کے اسٹاف روم میں فائرنگ کی، فائرنگ کے واقعے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

فائرنگ کا نشانہ بنائے گئے تمام ٹیچر امتحانی ڈیوٹی پر تھے۔

اس سے قبل آج پارہ چنار میں چلتی گاڑی پر فائرنگ کرکے ایک ٹیچر کوقتل کیا گیا تھا۔

چلتی گاڑی پرفائرنگ کرکے قتل کیے گئے استاد کا تعلق بھی تری مینگل ہائی اسکول سے تھا۔ ٹیچر محمد شریف کو شلوزان روڈ پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ ٹیچرز کو قتل کرنےوالے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

ہلاک اساتذہ کی لاشیں پارہ چنار اسپتال لائی گئیں۔ 8 اساتذہ کے قتل کے بعد کوہاٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔