نوشکی: فورسز چوکی پر دستی بم حملہ

445
file photo

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کی چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے، یہ دو روز کےدوران فورسز پر ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے۔

منگل کی صبح نوشکی ڈبل روڈ نزد بس اڈہ پر واقع پی ٹی سی ایل کے ایکسچینج آفس کے اوپر قائم پاکستانی فورسز کے چوکی پرنامعلوم موٹرسائیکل سوار دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

دھماکے کے نتیجے میں ایکسچینج آفس اور ایک کھڑی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم فورسز اہلکاروں کے نقصانات کے حوالے سےحکام نے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی۔

خیال رہے ایک روز قبل نوشکی اسٹیشن کے مقام پر پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو بھی دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ حکامنے دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکاروں کے شدید زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کیہے۔