تربت میں پاکستانی فوج پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے۔ بی ایل ایف

517

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے آج بروزمنگل شام آٹھ بجے تربت میں سنگانی سر کے مقام پر بورڈ کے قریب قائم پاکستانی فوج کی چوکی پرفائرنگ کی۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد حواس باختہ فوج نے اندھا دھند فائرنگ کی لیکن سرمچار باحفاظت نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک دشمن فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔