ایرانی عدالت نے سپیدہ قلیان کو 2 سال قید کی سزا سنا دی

382

سماجی کارکن ایرانی لڑکی سپیدہ قلیان کے بھائی مہدی قلیان نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی بہن کو “رہائی کے بعد نعرے لگانے پر” پھر سے دو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ قلیان 2018 سے جیل میں قید تھی اور گذشتہ سال مارچ کے اواخر میں ان کی سزا ختم ہونے پر انہیں جیل سے رہا کیا گیا تھا تاہم انہیں اسی دن اور چند گھنٹوں بعد ایون جیل کے سامنے ایران کے سپریم لیڈر کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہونے کے چند بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔

جیل سے رہائی کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ‘4 سال 7 ماہ بعد مجھے رہا کیا گیا۔ اس بار میں ایران کی آزادی کی امید میں باہر آئی ہوں۔ میں اپنے پیاروں سیفیدہ کاشانی، نیلوفر بیانی، زہرہ زیبچی، بہرہ ہدایت، گولرخ ایری، ناہید طغوی اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کی امید کرتی ہوں۔

سپیدہ قلیان کے بھائی مہدی قلیان نے اپنے انسٹاگرام پیج پر لکھا: ‘کل ہمیں پتہ چلا کہ سپیدہ کو دو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

تاہم ایرانی عدلیہ کی جانب سے آج کے فیصلے کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں لائی گئی ہیں۔