گوادر پورٹ سے سامان لیجانے والی گاڑیوں پر بم حملہ

634

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں نامعلوم افراد نے گندم لے جانے والے ٹرالر کو بم حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوادر شہر میں نیاآباد کے قریب نامعلوم افراد نے ٹرالر کو اس وقت بم حملے کا نشانہ بنایا جب وہ گوادر پورٹ سے گندم لاد کر جارہا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں ٹرالر کو نقصان کا سامنا رہا ہے جبکہ حملے کے فوراً بعد فورسز نے مذکورہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں اسطرح کے واقعات وقتاً فوقتاً رپورٹ ہوتے رہے ہیں جنکی ذمہ داریاں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔