بلوچستان کے سمندر میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر ماہی گیروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا۔
جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈینیشن سینٹر (جے ایم آئی سی سی) کے مطابق 25 سے 26 اپریل تک بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے چلنے سے سمندر میں طغیانی کا امکان ہے۔
محکمہ فشریز بلوچستان کی جانب سے بھی ماہی گیروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ گوادر کے سمندر میں زیادہ طغیانی کا خدشہ ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز پسنی اور اورماڑہ نے ہدایات جاری کردی ہیں۔ جے ایم آئی سی سی کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ماہی گیر 25 سے 26 اپریل تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں اور اپنی کشتیاں انجن ، جال و ماہی گیری کے دیگر آلات محفوظ کر لیں۔ کسی بھی قسم کے نقصانات اور پریشانی سے بچنے کے لیے بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کرلی جائیں۔