بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر اور خضدار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پنجاب کے رہائشی سمیت دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ساحلی شہر گوادر کے تحصیل جیونی کوسر بازار میں سحری کے وقت نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پنجاب سیالکوٹ کے رہائشی اکبر چوہدری نامی شخص ہلاک ہوا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو اس وقت فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا جب وہ فٹبال گراونڈ سے اپنے رہائش گاہ کی جانب جارہے تھے۔
دوسری جانب خضدار سے اطلاعات ہیں کہ زہری میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار نثار زرکزئی نامی شخص کو ہلاک کیا گیا۔
تاہم دونوں واقعات کے محرکات اب تک معلوم نہیں ہوسکے ہیں.