کوئٹہ: جامعہ بلوچستان کے 2 طالب علم جبری لاپتہ

654

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے دو نوجوان لاپتہ کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کل افطاری کے بعد شیر زمان ولد سربت خان اور شعیب ولد علی اکبر بنگلزئی کو اچکزئی پلازہ کوئٹہ سے لاپتہ کیا گیا۔

لواحقین کے مطابق انہیں پاکستانی خفیہ اداروں نے گرفتاری کے بعد لاپتہ کیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شیر زمان اور شعیب بنگلزئی بلوچستان یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔لواحقین نے انکی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔