بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے اطلاعات ہیں کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔
خودکشی کرنے والے نوجوان کی شناخت محمد حسن ترین کے نام سے ہوئی ہے، جنہوں نے کوئٹہ کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن میں پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کردیا ہے تاہم خودکشی کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں خودکشی کے واقعات میں خاصا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، رواں ہفتے بلوچستان سے تین خودکشی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
بلوچستان میں بھر میں جہاں خودکشی کے واقعات میں خاطرخواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے وہی حکومتی سطح پر خودکشیوں کے روک تھام کیلئے خاموشی کے سوائے کچھ دیکھنے میں نہیں آرہی ہے۔