چمن: زلزلہ ،تین افراد جاں بحق

268

بلوچستان کے علاقے چمن اور گردنواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جبکہ زلزلے کے باعث مکان کی چھت گرنے سے تین بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔

لیویز کے مطابق زلزلے کی وجہ سے بائی پاس کے قریب بلالزئی میں مکان کا کمرہ گرنے سے تین بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔ مکان تلے دبنے سے خاتون سمیت 5 بچے زخمی بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چمن میں 3.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 50 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر نوید عالم کا کہنا ہے کہ زلزلہ معمولی تھا لیکن کچے مکانات رہائش کے قابل نہیں تھے۔