بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں رحمان کہول روڈ پر دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 3 بچے جانبحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق رحمان کہول روڈ پر ایک خالی مکان میں دھماکہ ہوا جس میں میں دو سگے بھائی عبدالقدوس اور مطیع اللہ موقع پر جانبحق جبکہ تیسرا بچہ بشیراحمد کوئٹہ منتقل کیا جارہا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئی راستے میں جان کی بازی ہار گیا-
حکام کے مطابق واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ علاقے کو کلیئر کرنے کےلیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔