ماما سلام مظلوم طبقات کے حقوق کیلئے عمر بھر جدوجہد کرتے رہیں۔ طارق بلوچ

165

بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر طارق بلوچ، جنرل سکریٹری پروفیسر رازق الفت نے کامریڈ ماما عبدالسلام بلوچ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیاہے ، ان کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

بی پی ایل اے کے مرکزی بیان میں ماما سلام کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے مرحوم محنت کشوں، ملازمین اور مظلوم طبقات کے حقوق کے لئے عمر بھر جدوجہد کرتے رہے ،وہ ایک مخلص نڈر رہنما تھے، جدوجہد کے دوران قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن اپنے موقف پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ ان کی وفات سے ملک بھر کے محنت کش اور ملازمین مخلص رہنما سے محروم ہوگئے ہیں،ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہیں کیا جاسکے گا ۔

بی پی ایل اے ان کی شاندار خدمات پر انہیں سلام پیش کرتی ہے اور عہد کرتے ہیں کہ ماما سلام کےمشن کی تکمیل کے لئے محنت کشوں ، طلبہ ،کسانوں اور ملازمین کے ساتھ مل کر اپنے حقوق کے لئے بھرپور جدوجہد کریں گے۔