سوات: سی ٹی ڈی تھانہ کے اندر دھماکے 8اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

310

پاکستان کے خیبر پختون خواہ کے علاقے سوات کبل میں سی ٹی ڈی تھانہ میں خودکش حملہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوات کی تحصیل کبل میں سی ٹی ڈی تھانہ کے اندر 2دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔

دھماکوں کے نتیجے میں 8اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے
دھماکہ کے بعد تھانہ کی عمارت گر گئی ۔

پولیس کے مطابق دھماکہ مبینہ طور پر خود کشی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ دھماکہ کےنتیجے میں متعدد پولیس اہلکار اور زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئی ہیں۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دیگر حملہ وارں کی تلاش شروع کردی۔