دکی: کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے 1 کانکن ہلاک، 3بے ہوش

208
فائل فوٹو

تفصیلات کے مطابق منگل کو دکی میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث حیات اللہ نامی کانکن ہلاک جبکہ احسان اللہ، امین اللہ اور عبدالستار بے ہوش ہو گئے۔

انتظامیہ نے لاش اور بے ہوش ہونے والے افراد کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کارروائی جاری ہے۔

واضح رہے کہ حفاطتی قوانین پر عمل نہ ہونے اور حفاظتی انتظامات کے نہ ہونے سے بلوچستان کی کوئلہ کانوں میں ہر سال سینکڑوں کان کن حادثات کا شکار ہوکر ہلاک یا عمر بھر کےلیے معذور ہوجاتے ہیں۔