جامعہ بلوچستان، مالی بحران کیخلاف اساتذہ اور ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

185

جامعہ بلو چستان کے مالی بحران کیخلاف اساتذہ اور ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ، ملازمین کو جینے کا حق دو کے نعرے اور مالی بحران فوری حل کر نے کامطالبہ کیا گیا۔

پیر کو جامعہ بلو چستان کے مالی بحران کے خلاف اساتذہ اور ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے یونیورسٹی کے مالی بحران کے خاتمے اور تنخواہوں کی ادائیگی کے حق میں نعرے با زی ک ۔

مظاہرین نے یونیورسٹی کے مالی بحران کا نوٹس نہ لینے پر صوبائی حکومت پر تنقید کر تے ہوئے ملازمین کو جینے کا حق دو کے نعرے لگائے۔ ملا زمین نے جامعہ بلو چستان کے مالی بحران کو فوری حل کر نے کا مطالبہ کیا ۔

جامعہ بلوچستان میں مالی بحران کیخلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے تدریسی و انتظامی امور کا بائیکاٹ کیا۔ بائیکاٹ کے تحت بلوچستان یونیورسٹی اور ملحقہ سب کیمپسز میں کلاسز، دفاتر اور ٹرانسپورٹ بھی بند رہیں ۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز جامعہ بلو چستان کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مالی بحران کیخلاف تمام سروسز کے بائیکاٹ کااعلان کیا تھا۔اس موقع پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماء پر وفیسر کلیم بڑیچ نے کہا کہ گذشتہ دوماہ سے بلوچستان یونیورسٹی ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں، مالی بحران کے خاتمے اور تنخواہوں کی ادائیگی تک بائیکاٹ جاری رہے گا۔