بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے ڈنک میں پاکستانی فوج کے دو اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے ڈنک میں پاکستانی فورسز کو پکٹ سیکورٹی دینے والے اہلکاروں پر خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے دو اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے میں دو اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قاابض فورسز و اسکے معاون کاروں پر حملے جاری رہیں گے۔