تربت: ایم آئی آفیسر ارشد نذیر کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

718

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے چھبیس اپریل 2023 کو تین بجکر تیس منٹ پر ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت اللہ والا مارکیٹ میں ملٹری انٹیلیجنس (ایم آئی) آفیسر ارشد نذیر سکنہ خانیوال پنجاب کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔

ترجمان نے کہا کہ ارشد نذیر ایم آئی کا حاضر سروس آفیسر تھا جو عرصہ دراز سے کیچ کے مختلف علاقوں میں خفیہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ مذکورہ شخص کی ڈیوٹی بلیدہ کے مین کیمپ میں تھا جو مہینے میں دو مرتبہ تربت کے ایم آئی آفس میں کاغذی کاروائی اور معلومات شئیر کرنے کے لیے آتا تھا۔

“مذکورہ شخص ڈیتھ اسکواڈ اور علاقائی مخبر کا نیٹ ورک تشکیل دیتا اور انہیں فنڈ فراہم کرتا تھا۔ بلیدہ سے تربت شہر اور گردونواح کے تمام علاقے اسی کے زیر نگرانی تھے۔ ارشد نذیر بطور ایف سی کے سپاہی کا کارڈ لے کر لوکل گاڑیوں میں سفر کرتا تھا اور خود کو ایف سی کا ریٹائرڈ سپاہی ظاہر کرتا تھا۔”

ترجمان نے کہا کہ ہماری انٹیلیجنس ونگ دو مہینوں سے اس کی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے تھی۔ عید سے قبل بھی یہ شخص اپنی سرگرمیوں اور رپورٹنگ کے سلسلے میں تربت آیا تھا۔

میجر گہرام نے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے اس کا تعاقب کیا اور اسے تربت اللہ والا مارکیٹ میں  فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔ اس کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔