بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے تحصیل شاہرگ میں کول مائن بیٹھ جانے سے دو کان کن پھنس گئے
تفصیلات کے مطابق ژڑ ایریا عبدالمالک کے کول کمپنی کامیاب کول کمپنی میں پیٹی ٹھیکدار عبدالنبی کا کول مائن بیٹھ جانے سے دو کانکن خالقداد ولد شیرجان قوم خروٹ سکنہ تحصیل شاہرگ اور حمیداللہ ولد حسین خان قوم خروٹ سکنہ تحصیل شاہرگ لیز کے اندر پھنس گئے۔
پھنسے ہوئے مزدوروں کو نکالنے کے لئے انسپکٹر آف مائنز شاہرگ شاہ موسم اور ریسکیو ٹیمیں اور پی ایم ڈی سی انجینئر حسین ہارون اور پی ایم ڈی سی کے ریسکیو ٹیموں کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے۔ کہ کان میں پھنسے دونوں مزدور زندہ ہیں۔ جنہیں نکالنے کے لئے سخت کوششیں جاری ہیں۔
بلوچستان میں مزدور تنظیمیں حکومت اور کانوں کے مالکان دونوں کو ان حادثات کا ذمہ دار ٹہراتے ہیں۔
’کان مالکان لیز اپنے نام الاٹ کرانے کے بعد زیادہ تر خود کام نہیں کرتے بلکہ وہ ان کو ٹھیکیداروں کے حوالے کر دیتے ہیں اور پھر بڑے ٹھیکیدار آگے پیٹی ٹھیکیداروں کو یہ کام دے دیتے ہیں۔