بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی میں پولیس اہلکار نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔
خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت عزیر ڈگارزئی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ اہلکار نے سرکاری اسلحے کو استعمال کرتے ہوئے تھانے میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکار 15 سال سے زائد ملازمت کرچکا تھا جبکہ خودکشی سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہے۔