کوئٹہ : گھر میں گیس لیکج دھماکا، 6 افراد جاں بحق

269

ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر کے وسطی علاقے سر کی کلاں میں ایک گھر میں گیس لیکج کا دھماکہ ہوا۔

دھماکےکے باعث گھرکی چھت گرگئی اور چھ افراد جاں بحق جبکہ چارافراد زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد میں دو خواتین اور چاربچے شامل ہیں۔

ملبے تلے دب کر 5 افراد جبکہ ایک جھلس کرجاں بحق ہوا، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دھماکے سے گھر مکمل تباہ ہوگیا۔ پی ڈی ایم اے اور دیگر ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔