کوئٹہ: حسان نیازی کی ریمانڈ مسترد، ضمانت منظور

207

کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ تھری کی عدالت نے عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کی ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عیوض ضمانت منظور کرلی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حسان نیازی کو ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ تھری جمیل احمد کے رو برو پیش کیا گیا، جہاں دوران سماعت حسان نیازی کے وکلاء نے ان کی ضمانت کی استدعا کی۔

عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عیوض حسان نیازی کی ضمانت منظور کرلی جبکہ پولیس کی جانب سے کی گئی 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی۔

پی ٹی آئی رہنماء حسان نیازی کو گزشتہ روز اسلام آباد سے گرفتار کرکے کوئٹہ کے ایئر پورٹ تھانے منتقل کیا گیا تھا۔

حسان نیازی پر الزام ہے کہ ان کے کہنے پر زمان پارک آپریشن کے دوران کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کارکنوں نے کار سرکار میں مداخلت کی اور زبردستی روڈ بند کئے، جس پر ان کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ روڈ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔