ڈیپارٹمنٹس میں شخصی حکمرانی کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ بی پی ایل اے

103

بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچرر ایسوسیشن کے ایک جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹس آفیسرز ایسوسیشن صوبہ بھر کے اٹیچڈ ڈیپارٹمنس کے آفیسرز کے آئینی، قانونی اور جائز حقوق کے جہدوجہد کے لیے انتہائی ناگزیر فورم ہے اس کی ضرورت اور اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے اب تک دو درجن سے زائد اٹیچڈ ڈیپارٹمنس آفیسرز کی مختلف ایسوسیشنز نے اپنی اپنی انفرادی شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے اس مشترکہ فورم کا حصہ بن چکے ہیں۔

بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن اٹیچڈ ڈیپارٹمنس آفیسرز کی دیگر ایسوسیشنز کے ساتھ مل کر اس مشترکہ پلیٹ فارم “بلوچستان اٹیچڈ ڈیپارٹمنس آفیسرز ایسوسیشن” کو کامیاب بنانے کیلئے ہما وقت کوشاں رہے گی۔ اور اس میں شامل اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹس کے تمام ایسوسیشنز اور آفیسرز کے حقوق کے حصول اور نا انصافی کے خلاف ہر فورم پر آواز بنلد کرتی رہے گی ۔

بیان میں حال ہی میں محکمہ سوشل ویلفیئر فار سپیشل چلڈرن کے ڈائریکٹر کے بنا کسی قانونی جواز معطلی اور محکمہ مذہیبی امور کے حج کوٹہ کی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت ، سوشل ویلفیر اور لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کے مطالبات کی حمایت کی گئی ہے ۔ لاٸیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ میں ایک ریٹائرڈ ملازم کی دوبارہ تعیناتی کو ڈیپارٹمنٹ کے حاضر سروس ملازمین کے ساتھ دشمنی اور خلاف قانون قرار دیا گیا ہے ۔

بی پی ایل اے حکام بالا خصوصا چیف سکریٹری اور وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کرتی ہے کہ ڈیپارٹمنٹس میں شخصی حکمرانی کی روش کی حوصلہ شکنی کی جائے اور محکمانہ رولز اور میرٹ کے تحت محکمانہ امور کو چلا نے کا پابند کیا جائے تاکہ اٹیچڈ ڈیپارٹمنس کے ملازمین میں پھیلی بے چینی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

بی پی ایل اے بلوچستان اٹیچڈ ڈیپارٹمنس آفیسرز ایسوسی ایشن اور اس مشترکہ فورم میں شامل تمام ایسوسی ایشنز کا شکریہ ادا کرتی ہے ک وہ روز اول سے عملی طور پر بی پی ایل اے کی جائز حقوق کی جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔