پسند کی شادی، رشتہ دار دشمن بن گئے

666

سندھ کے علاقے لاڑکانہ کی رہائشی لڑکی سویرہ نے بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد کے رہائشی اپنے شوہر وحید علی بلیدی کے ہمراہ پریس کلب اوستہ محمد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پسند کی شادی اپنی مرضی سے حیدرآباد کی عدالت میں کی ہے جس کے بعد میرے رشتے دار میرے اور میرے شوہر اور ان کے رشتے داروں کے جان کے دشمن بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہمیں قتل کرنا چاہتے ہیں، ہمیں چیف جسٹس پاکستان، وزیراعظم پاکستان، وزیراعلی بلوچستان، وزیراعلی سندھ، آئی جی بلوچستان، آئی جی سندھ و دیگر بالا حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے سمیت شوہرکے خاندان کو تحفظ فراہم کریں