وزیرستان: مسلح حملے میں آئی ایس آئی کا اعلی آفیسر ہلاک

650

وزیرستان میں مسلح افراد کے حملے میں پاکستانی خفیہ ایجنسی ( آئی ایس آئی ) کا اعلی آفیسر ڈرائیور سمیت ہلاک ہوگیا۔

واقعہ وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ کے مقام پر پیش آیا ہے جہاں مسلح افراد کے حملے میں بریگیڈیئر مصطفٰی کمال برکی اپنے ڈرائیور سمیت ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حملے میں مزید دو اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔

تاہم باضابطہ طور پر حکام کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔