نوشکی : پولیس کی گاڑی پر بم حملہ

534

نوشکی میں نامعلوم افراد نے دستی بم حملے میں پولیس کو نشانہ بنایا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر نوشکی میں پولیس وین پر دستی بم حملہ کیا گیا جو پولیس وین کے قریب زوردار دھماکے سے پھٹ گیا-

نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس پر حملہ نوشکی بازار کے قریب کیا گیا تاہم اس حملے میں پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہیں-

دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر راستوں کی ناکہ بندی اور سخت چیکنگ شروع کردی ہے –

خیال رہے کہ اس سے پہلے نوشکی شہر اور گردونواح میں پولیس اور پاکستانی فورسز پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری بلوچستان میں سرگرم آزادی پسند مسلح تنظیموں نے قبول کیے ہیں تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری ابتک کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے-