مستونگ اور پنجگور حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

722

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور ایک مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے سرمچاروں نے گذشتہ شب مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں قابض پاکستانی فوج کے ایک کیمپ کے مرکزی دروازے پر تعینات اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے انہیں جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جبکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے دو روز قبل پنجگور کے علاقے گچک میں کہن کے مقام پر یوفون کمپنی کے ایک مواصلاتی ٹاور کے مشینری کو نذرآتش کرکے ناکارہ بنادیا۔

بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچ وطن کی آزادی تک ہمارے حملے قابض فوج اور انکے شراکت داروں پر جاری رہینگے۔