خاران: زمینی تنازعہ پر فائرنگ، تین افراد زخمی

134

بلوچستان کے ضلع خاران میں دو گروپوں کے مابین زمینی تنازعہ پر فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خاران کے علاقے سیاہ پٹ کے مقام پر محمد حسنی اور سنجرانی قبائل کے مابین زمین تنازعہ پر فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں میں اعجاز احمد، شعیب احمد اور نثار احمد شامل ہیں۔ جنہیں و طبی امداد دینے کے لئے سول اسپتال خاران منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس جاہ وقوعہ پر پہنچ کر مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔