تربت: ایم آئی دفتر کو حملے میں نشانہ بنایا – بی ایل ایف

645

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے26 مارچ کی رات نو بجے کیچ کے مرکزی شہر تربت کے مین بازار میں گرلز کالج کے قریب پاکستانی ملٹری اینٹیلجنس(ّایم آئی) کے ہیڈکواٹر کے دو حفاظتی مورچوں پر بہ یک وقت جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس سے ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ حملے کے بعد دشمن پاکستانی فوج نے حواس باختگی میں مختلف اطراف میں دیر تک فائرنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔