تحریک جہاد پاکستان نامی تنظیم نے سبی خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی

1745

تحریک جہاد پاکستان نامی ایک تنظیم نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں بلوچستان کے علاقے سبی میں آج بلوچستان کانسِٹیبلری کے اہلکاروں ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

تنظیم نے دعویٰ کیا کہ قاسم رئیسانی نامی خودکش بمبار نے حملہ کیا۔

واضح رہے کہ آج بلوچستان کے علاقے سبی میں بلوچستان کانسٹیبلری( بی سی) کی گاڑی پر خودکش حملے میں 9 اہلکار ہلاک جب کہ 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

فورسز کو سبی کے علاقے کمبڑی پل کے قریب نشانہ بنایا گیا، حملے میں پانچ اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوئیں جب کہ 15 زخمی ہوئیں۔