بلوچستان: مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری

198
فائل فوٹو

کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف اضلاع میں برف باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے-

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ، ژوب، بارکھان، سبی، جعفرآباد، نصیرآباد، زیارت، چمن، پشین، جیوانی، لسبیلہ، دالبندین، قلات، خضدار، آواران، پنجگور، کیچ، گوادر، پسنی اور مکران میں آندھی تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

زیارت اور قلعہ عبد اللہ میں برف باری اور اگلے 48 سے 72 گھنٹوں کے درمیان زیارت ، پشین ، قلعہ عبد اللہ، ژوب بارکھان، کو ہلو، سبی، کوئٹہ میں ژالہ باری اور گر ج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ادھر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اولے گرنے اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ اب بھی جاری ہے-

بارشوں نے ایک بار پھر بلوچستان کا رخ کرلیا- سڑکیں بہہ گئیں، موبائل نیٹورک معطل ہوگئے۔موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ کئی روز سے وقفے وقفے سے جاری ہے بارش سے موسم مزید سرد ہوگئی جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی نہ تھم سکا اکثر فیڈرز ٹرپ کرگے بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے-

مختلف علاقوں میں اولے گرنے اور بارش کا سلسلہ جاری رہا بارشوں کے باعث بعض علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر رہی اور متعدد علاقوں میں کئی گھنٹوں تک بجلی غائب رہی۔

اولے گرنے اور بارش سے کئی شہروں میں موبائل فون سروس بھی متاثر ہوئی جس کے باعث رہائشیوں اور اہلخانہ سے رابطہ کرنے اور موسم کی صورتحال معلوم کرنے کے حوالے سے مشکل کا سامنا کرنا پڑا ہے-