بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کے علاقے کلگ کُلانچ میں نامعلوم مسلح افراد نے سڑک بنانے والے کمپنی پر حملہ کرکے سارے مشینری کو نذر آتش کردیا۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے وہاں موجود ڈمپر اور لوڈر کے ساتھ سارے مشینری کو آگ لگا دی ہے جو جل کر تباہ ہوئے ہیں۔
گوادر اور گردنواح میں اس سے پہلے سڑک تعمیر کرنے والے کمپنیوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ علاقے میں سرگرم مسلح آزادی پسند تنظُیم ان پراجیکٹس کو سی پیک سے منسلک قرار دیتے ہیں۔
خیال رہے اس سے قبل قلات کے علاقے منگچر میں بھی نامعلوم مسلح افراد نے سنگ مرمر لیجانے والی ایک ٹرک کو نذر آتش کردیا۔