بلوچستان کے علاقے چمن میں مسلح افراد فائرنگ سے دو سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق چمن کے علاقے روغانی کریز میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پاکستانی فورسز کے اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آور موقع سےفرار گئے۔
لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چمن منتقل کردیا گیا۔ جہاں دونوں کی شناخت سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے طورپر ہوئی ہے۔
لیویز اور فرنٹیئر کور کی بھاری نفری بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ انہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔