پاکستان کے سابق آمر فوجی صدر پرویز مشرف فوت کرگئے

501

سابق فوجی صدر پاکستان جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف اتوار کو علالت کے باعث دبئی کے ایک اسپتال میں فوت کرگئے۔

پرویز مشرف کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے سابق صدر امجد نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے مشرف نو سال تک پاکستان کے صدر رہے اُنھیں ایک عامر فوجی جنرل اور صدر کے طور پر یاد کیا جاتا ہے-

مشرف کے دور اقتدار آمرانہ دور قرار دیا جاتا ہے جس میں سیاسی مخالفین کے قتل اور بلوچستان و پشتون علاقوں میں فوجی آپریشن شامل ہیں، 2008 میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت وجود میں آئی تو مستعفی ہوگئے۔

پرویز مشرف پاکستان کی سیاسی تاریخ کے واحد فوجی حکمران ہیں جنہوں نے اقتدار چھوڑنے کے بعد مختلف مقدمات کا سامنا کیا۔ ان میں 2013 تک بینظیر بھٹو کے قتل کا مقدمہ سرفہرست تھا لیکن پھر پاکستان کے آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت سنگین غداری کا مقدمہ بھی بنا۔ 2019 میں ایک خصوصی عدالت نے انہیں آئین توڑنے کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی۔

خصوصی عدالت کی اس سزا کو بعد ازاں اعلیٰ عدلیہ نے کالعدم قرار دے دیا تھا-

پرویز مشرف 7 اکتوبر 1998ء کو چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر فائز ہوئے۔جبکہ 12 اکتوبر 1999ء کو نواز شریف حکومت ختم کر کے چیف ایگزیکٹیو کا عہدہ سنبھالا تھا-