میکسیکو میں تارکین وطن کی بس کو حادثہ پیش، 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ 15 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔
حادثے میں 15 افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے دو افراد اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں اور 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بس میں 45 تارکین وطن سوار تھے جن کا تعلق وینزویلا، کولمبیا اور وسطی امریکا سے تھا۔