مند: پاکستانی فوجی قافلے پر حملے میں 7 اہلکار ہلاک،متعدد زخمی ہوئے۔ بی ایل ایف

678

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مند کے علاقے موکندر اور دوکوپ کے درمیان پاکستانی فوجی قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ کیچ کے علاقے مند میں سرمچاروں نے آج بدھ کے روز ڈھائی بجے  موکندر اور دوکوپ کے درمیان پاکستانی فوج کے چار گاڑیوں کے قافلے پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ قافلے میں شامل گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور ان میں سوار دشمن فوج کے 7 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

حملے کے بعد قابض فوج نے فضائی جارحیت کا آغاز کیا۔ گن شپ ہیلی کاپٹر ہلاک اور زخمیوں کو لے جانے کیلئے جائے وقوعہ پرپہنچے۔

ترجمان نے کہا کہ قابض فوج پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔