معدنیات لیجانے والی گاڑی اور مواصلاتی ٹاور کو تباہ کردیا – بی ایل اے

449

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے قلات میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کےسرمچاروں نے قلات میں دو مختلف کاروائیوں میں معدنیات لیجانے والی گاڑی اور مواصلاتی کمپنی کے ٹاور کو تباہ کردیا۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب منگچر بازار کے قریب معدنیات لیجانے والی ایک ٹرک کو نذر آتشکردیاجبکہ ٹرک ڈرائیوروں کو تنبیہہ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دریں اثناء آج قلات کے علاقے پارود میں یوفون موبائل کمپنی کے ایک ٹاور کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیاگیا اور ٹاور کے مشینری کو نذر آتش کرکے ناکارہ بنایا گیا۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ مذکورہ ٹاور قابض پاکستانی فوج کی ایماء پر نصب کیے گئے ٹاورز میں سے ایک تھا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج اور انکے شراکت داروںپر ہمارے حملے جاری رہینگے۔