مشکے کے مختلف علاقے آپریشن کی زد میں

429

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکے کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن جاری ہے۔ کئی افراد کے حراست بعد گمشدگی کی اطلاعات، آپریشن میں پاکستان فوج کے ہمراہ مسلح جتھے بھی حصہ لے رہے ہیں۔

ٹی بی پی کو ذرائع نے بتایا کہ مشکے کے علاقوں گجلی، سنیڑی، نوانو، زوارک، مزار دان اور کلان میں پاکستانی فوج آپریشن کررہی ہے جبکہ ان کے ہمراہ انکی تشکیل کردہ مسلح جتھوں کے ارکان بھی دیکھے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اس دوران مقامی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے لیکن تاحال انکی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے تاہم اس نوعیت کے آپریشن بلوچستان میں تسلسل کیساتھ رپورٹ ہوتے ہیں جہاں اکثر مقامی افراد کو جبری گمشدگیوں و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہیں۔