مزن بند میں فوجی آپریشن جاری

514

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مزن بند میں پاکستان فوج نے آج صبح فوجی آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

مزن بند و گردنواح کے علاقے فوجی آپریشن کی زد میں ہے۔ علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ مذکورہ علاقوں میں آج صبح سے گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری ہے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے جبکہ علاقے میں آپریشن جاری ہونے کے باعث بروقت معلومات تک رسائی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔

خیال رہے گذشتہ روز مند کے علاقے موکندر اور دوکوپ کے درمیان پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی۔ تنظیم کے ترجمان میجر گہرام نے بیان میں کہا کہ حملے میں پاکستان فوج کے سات اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے تاہم گذشتہ روز سے مذکورہ علاقوں میں فورسز کی آمد و رفت جاری ہے۔