ماہل بلوچ عدالت میں پیش، کمرہ عدالت میں بہوش

891

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ماہل بلوچ کی جبری گمشدگی بعد ازاں جھوٹے مقدمات میں گرفتاری کے خلاف ریڈ زون میں دھرنا جاری ہے ۔

دھرنے میں شریک ماہل بلوچ کی لواحقین نے بتایا کہ آج انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ہے لیکن شدید تشدد سے وہ ذہنی طور پر انتہائی کمزور دکھائی دے رہی تھی۔

لواحقین نے کہا کہ جب اسے کمرہ عدالت لایا گیا تو وہ جج کے سامنے بے ہوش ہوکر کرگئی۔

لواحقین نے کہا کہ اگر ماہل بلوچ کی کیس وہ حکومت قانونی طریقے سے دیکھ رہی ہے تو ہم اپیل کرتے ہیں کہ ان پر تشدد نہیں کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر انہیں تشدد مزید تشدد کیا گیا تو ہم احتجاج کا دائرہ وسیع کرینگے۔