سوئی گیس کمپنی ملازمین اپنے مطالبات کی عدم منظوری کیخلاف احتجاج

366

انصاف جفا کش یونین سی بی اے سوئی سدرن گیس کمپنی کوئٹہ کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرے کی قیادت جنرل سیکرٹری شاہ محمد کر رہے تھے، مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمد کا کہنا تھا کہ ہمارے 7مطالبات ہیں، جن میں پانچ سالوں سے تنخواہوں کا نہ بڑھانا، چارٹر آف ڈیمانڈ کا نہ ملنا، سپریم کورٹ آف پاکستان اور پارلیمانی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کی جانب سے واضح ہدایت دینے کے باوجود سینیارٹی اور پیسیفکیشن کا نہ ملنا اسی طرح پارلیمانی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کی واضح ہدایت دینے کے باوجود عرصہ دراز سے ادارے کیلئے کام کرنے والے کچی ملازمین کو پکا نہ کرنا، دو سال کے کینٹین سبسڈی کا نہ ملنا، تین بونس جو سالہا سال سے جاری پالیسی کے مطابق نہ ملنا ، 5فیصد اور لانگ سروس ایوارڈ کا نہ ملنا، میڈیکل میں پرائیویٹ ہسپتال کا نہ ملنا اور معمولی وجوہات پر شوکاز چارج شیٹ ڈسمسل کو بند کیا جائے ۔

انہوں کہا کہ معمولی وجوہات پر تمام ڈسمس ملازمین کو دوبارہ بحال کیا جائے من گھڑت پروموشن پالیسی نا منظور ہے۔