دالبندین: نوجوان نے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا

287

بلوچستان کے علاقے دالبندین میں موسیٰ نامی نوجوان نے مبینہ طور پر والدین کی جانب سے ڈانٹنے پر دلبرداشتہ ہوکر اپنے آپ کو گولی مارکر خودکشی کرلی ہے-

خودکشی کرنے والے نوجوان کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کردی گئی ہے-

خیال رہے کہ بلوچستان بھر میں خودکشی کے واقعات تسلسل کے ساتھ رپورٹ ہورہے ہیں، گذشتہ دنوں بلوچستان کے علاقے سوئی، وشحال کالونی کے 13 سالہ کمسن نوجوان راجو ڈومب بگٹی نے غربت اور گھر کے حالات سے تنگ آکر گلی میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا-

بلوچستان بھر میں دو سالوں کے دوران خودکشی کے واقعات انتہائی گھمبیر صورتحال اختیار کرچکے ہیں، دی بلوچستان پوسٹ کی جانب سے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2022 کے اختتام تک خودکشی کے کیسز پچاس سے تجاوز کرچکے تھے-

رواں سال جنوری میں بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسمات (ز) نامی خاتون نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کرلی تھی-

دوسری بلوچستان میں خودکشی کے واقعات جس گھر یا علاقے میں پیش آتے ہیں، اس کو چھپانے کی حتیٰ الوسع کوشش کی جاتی ہے کیونکہ لوگ اس کو اپنے لئے بدنامی سمجھتے ہیں۔