خضدار کے علاقے وڈھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دوافراد ہلاک، جنکی شناخت گہور خان ولد محمد امین اور علی احمد ولد علی شیر قوم شیخ مینگل سکنہ سراچو کے ناموں سے ہوا۔
کارروائی کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ مقامی انتظامیہ نے نعشوں کو تحویل میں لیکر ورثا کے حوالے کئے۔ مزید تفتیش انتظامیہ کررہی ہیں۔
بعد ازاں شیخ قبائل کے لوگوں نے اپنے پیاروں کی لاشیں روڈ پر رکھ کر کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ کو بلاک کردیا۔
ان کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ قاتلوں کی فوری گرفتاری کیلئے عملی اقدام اٹھائیں۔ شیخ قبیلے کے لوگوں کا موقف ہے کہ عملی کاروائی نہ ہونے تک روڈ بند رہیگی۔